عادل فراز کا تعارف اور شاعری
جواب: سید محمد عادل اور تخلص عادل فراز ہے۔ سوال نمبر2- آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟جواب: میرا تعلق علی گڑھ اتر پردیش انڈیا سے ہے۔جو ایک علمی و ادبی اور تاریخی شہر ہے۔سوال نمبر 3- آپ کی تعلیمی قابلیت؟جواب: ڈپلومہ ان سول انجینئرنگ اے ایم یو علی گڑھ،بی۔اے(اے ایم یو علی گڑھ)،بی۔ٹی۔سی،(یوپی)ایم۔اے(اردو) اے ایم یو علی گڑھ سے کر چکا ہوں۔
سوال نمبر4- آپ کو شاعری کا شوق کب ہوا؟جواب: میں نے جب ہوش سنبھالا تو گھر میں شاعرانہ ماحول پایا خصوصاً محرم میں ہونے والی عزاداری یعنی نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی نے میری طبیعت کو شعر کہنے پر مائل کیا۔سوال نمبر 5-شاعری میں آپ کے استاد کون ہیں؟جواب: استاذ الشعراء ڈاکٹر الیاس نوید گنوری جن کا سلسلہ شعر و سخن استاد داغؔ دہلوی تک پہنچتا ہے۔ سوال نمبر 6-کون سے شاعر کو پسند کرتے ہیں؟جواب: افشاں سحر صاحبہ یہ ذرا مشکل سوال ہےکیونکہ اردو ادب میں متعدد شعراء ایسے ہیں جن کی تخلیقات مجھے پسند ہیں لیکن اگر ان میں سے انتخاب کروں اورآپ کو بتاؤں تو ان میں میر تقی میرؔ،مرزا محمد رفیع سوداؔ،میر حسنؔ،میر انیسؔ،مرزا دبیرؔ،حسرتؔ موہانی ،علامہ اقبال…