[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول پاک ﷺ ***
دو جہانوں کا تاجدارﷺ آیا
سارے عالم پہ اک نکھار آیا
ہے زباں پر درود آقا ﷺ کا
عشق آقا ﷺ پہ بار بار آیا
سب سے بالا ہے آپﷺ کی آمد
بن کے رحمت کا شاہکارﷺ آیا
بھول جاتا ہے حسن یوسف بھی
نور آقا ﷺ پہ بے شمار آیا
ذکر تھا آپ ﷺ کے غلاموں کا
سارے کونین کا شمار آیا
ساری دنیا کے شہر دیکھے پر
دل مدینے پہ اپنا وار آیا
ایسے صادق امین ٹھہرے حق
اپنے غیروں کو اعتبار آیا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول پاک ﷺ ***
نور سارا ہی انﷺ کی بصیرت میں ہے
ہر زمانا ہی آقا ﷺ کی امت میں ہے
زندگی کا اگر کچھ بھی مقصد ہے تو
میرے سرکارﷺ کی بس محبت میں ہے
آپﷺ کے در سے ہی پاتے ہیں ہر خوشی
عاشقی ہم غلاموں کی فطرت میں ہے
واستہ سارے جیون میں آقاﷺ سے ہو
زندگی آپﷺ کی بس عقیدت میں ہے
اس جہاں میں سکوں پانے کا جان لو
سلسلہ سب مدینے کی صورت میں ہے
عشق دنیا میں ملتا کہیں بھی نہیں
جو مزہ میرے آقاﷺ سے نسبت میں ہے
ہر صداقت ہے میراث آقاﷺ کی بس
حق بیانی تو آقاﷺ کی سیرت میں ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبول ﷺ ***
نصاب دنیا ہمیں بتانے حضورﷺ آئے
جواز محشر ہمیں دکھانے حضورﷺ آئے
تھی التجا مستقیم راہوں کی جب خدا سے
گناہ کے رستے سے ہٹانے حضورﷺ آئے
اندھیرنگری میں ہو رہی تھی بتوں کی پوجا
خدا کی راہوں کو جگمگانے حضورﷺ آئے
زمیں کا چہرہ ستم گری سے اٹا ہوا تھا
جبین کونین کو سجانے حضورﷺ آئے
زوال ہستی کا دور دورہ جہان میں تھا
عروج آدم کا دور لانے حضورﷺ آیے
غلام سارے حضور کے دل میں جی رہے ہیں
سبھی غلاموں کو بخشوانے حضورﷺ آیے
نشان باطل زمیں پہ غالب تھے روم فارس
قریش والوں کو حق دلانے حضورﷺ آئے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** تخفہ نعت ﷺ ***
آپﷺ سے دن بدن ہوگئی روشنی
آپﷺ کے عشق میں زندگی روشنی
نور پھیلا مدینے کا ہر اک نگر
پھیلی ہے چار سو آگہی روشنی
گر ہے آغاز کی بات تو پھر سنو
میرے آقاﷺ کے در سے چلی روشنی
ہر سو قرطاس پر ذکر احمدﷺ ہوا
ہر کسی کو وہاں سے ملی روشنی
چھا گئے جب اجالے اندھیرے گئے
تب سے ہونے لگی تیرگی روشنی
سب عبادت ریاضت کے ہیں سلسلے
زندگی بندگی روشنی روشنی
ہوگئی جب سےہجرت کی تکمیل حق
تب مدینے سے آنے لگی روشنی
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** ہدیہ نعت ﷺ ***
شاہ بطحا ﷺ ہمیں تنہا نہیں رہنے دے گا
دل کی نسبت کبھی خفیہ نہیں رہنے دے گا
دل مدینے میں لگانا نہیں مشکل ہوگا
درد جیسا بھی ہو گہرا نہیں رہنے دے گا
دل کے ارمان سبھی پورے ہمارے ہونگے
دل کےخوابوں کو بھی سپنا نہیں رہنے دے گا
جب غلامی کا ہے سرکارﷺ سے ناتا اپنا
ایسا ناتا کبھی مردہ نہیں رہنے دے گا
دل نے چاہی ہے فقط ایک غلامی انﷺ کی
دل ادھورا کبھی اپنا نہیں رہنے دے گا
بند آنکھوں سے بھی دیدار ہوا کرتا ہے
ایسے تشنہ کبھی جذبہ نہیں رہنے دے گا
جن غلاموں کی طلب ٹھہرے فقط آقاﷺ حق
ان غلاموں کو بھی تشنہ نہیں رہنے دے گا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
جب سے آقاﷺ کی محبت ہے ترانہ دل کا
کھو چکا آپﷺ میں ہر ایک زمانا دل کا
جب مدینہ ہو گیا خواب سہانا دل کا
تب مدینہ ہی بنا خاص ٹھکانا دل کا
دل نہ دنیا کے کسی شہر میں بھی لگتا ہے
یاد تو بس ہے مدینے میں لبھانا دل کا
در پہ سرکارﷺ کے مانگی ہے وفاداری بس
شاہ بطحاﷺ کی محبت ہے خزانہ دل کا
چین ایسا ہے ملا آپ کے در سے آقاﷺ
پھر نہ آیا کسی در پر بھی لگانا دل کا
میٹھی میٹھی ہے عقیدت کی کہانی اپنی
اپنے آقاﷺ کو سنایا ہے فسانا دل کا
دل نے پایا ہے سکوں سارا مدینے سے حق
اب مدینے سے نہ دامن ہے چھڑانا دل کا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبول ﷺ ***
حضورﷺ آئے امید میں پھر جہان سارا ہی جان جاں ہے
چراغ روشن ہیں راستے کے یہی مدینے کا کارواں ہے
سراج بھی ہیں منیر بھی ہیں حضورﷺ سب کے امیر بھی ہیں
نظیر ایسی کہیں نہ ہوگی کہ آپﷺ جیسا کوئی کہاں ہے
مدینے والے ہیں اپنے آقاﷺ جمیل کہنا جمال کہنا
خدا کا پیغام سامنے ہے جہان سارا ہی کن فکاں ہے
حضورﷺ آئے عروج آیا خدا کی راہوں کو جگمگایا
اسی حوالے سے روشنی کا یہ کارواں بھی رواں دواں ہے
عروج آدم نبیﷺ ہمارے خدا کی چاہت تو آپ ہی ہیں
خدا کا تخفہ ہمارے آقاﷺ خدا کا دائم یہ آشیاں ہے
شمال مشرق جنوب مغرب درود رحمت چہار جانب
ہے ذکر آقاﷺ جہاں جہاں پر درود ان پر وہاں وہاں ہے
یہ حسن عالم نبیﷺ کا صدقہ جمال کونین بس وہی حق
سبھی محبت ہے آپﷺ کی جو زمیں پہ پھیلا یہ آسماں ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبولﷺ ***
اوج عالم شان اقدس کی ہے دولت آپﷺ کی
ہر شجاعت ہر وجاہت ہر امامت آپﷺ کی
آپﷺ عادل عدل پرور آپﷺ رہبر عدل گستر
عدل سارا آپﷺ کا ساری عدالت آپﷺ کی
ہاتھ اپنے جب اٹھائے اپنی امت کے لیے
رب نے وعدہ کرلیا مانی شفاعت آپﷺ کی
جو بھی پایا آپﷺ کے قدمین کی وہ دھول ہے
سب یہ صدقہ آپ کا ہے سب امانت آپﷺ کی
روم فارس زیر کرنے کی غضب تاریخ ہے
ساری دنیا سے نرالی ہے فراست آپﷺ کی
زندگی کا بس یہی تو ہوگا حاصل دوستو
قبر میں گر ہو گئی مجھ کو زیارت آپﷺ کی
آپﷺ جیسا دنیا میں آیا نہ کوئی آئے گا
آخری ہے دائمی ہے حق نبوت آپﷺ کی
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
لب پہ میرے سلامﷺ ہوتا ہے
دل یہ میرا درودﷺ پڑھتا ہے
رحمتوں کا جہاں بھی دریا ہے
میرے آقاﷺ کے در سے بہتا ہے
چھوڑ آتا ہے اپنا دل پیچھے
جو مدینے سے جب نکلتا ہے
در پہ آقاﷺ کے حاضری ہو جائے
سب غلاموں کا خواب رہتا ہے
دور جائے کہاں مدینے سے
دل میں اپنے جو درد رکھتا ہے
سب سے عالی مدینے کی بارش
نور رحمت جہاں برستا ہے
ہر زمانا حضور ﷺ کا صدقہ
بادشاہی انہیں ﷺ ہی زیبا ہے
مانگتا ہے فقط رضا ان ﷺ کی
جب دعا میں یہ ہاتھ اٹھتا ہے
ورد کرتا ہے دل بھی میرا حق
جب زباں پر درود ﷺ آتا ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبول ﷺ***
خدا کا نور تم سے ہے مدینے کے مکیں تمﷺ ہو
جہاں رحمت برستی ہے وہاں ارفع نگیں تمﷺ ہو
شفاعت سے نوازا ہے اندھیروں سے نکالا ہے
نبوت تم پہ نازاں ہے کہ فخر المرسلیں تمﷺ ہو
نبی آیا نہ پھر کوئی کسی پر بھی وحی آئی
رسالت ختم ہے تم پر نبوت کے امیں تمﷺ ہو
زمانوں کی جہانوں کی کہانی سب تمہاری ہے
جہاں سے سب نے پایا ہے وہاں مسند نشیں تمﷺ ہو
حیا تم سے شفا تم سے خدا کی ہے رضا تمﷺ سے
وفا کا آسماں تم ہو محبت کی زمیں تمﷺ ہو
تمہی صادق تمہی عادل تمہی حکمت تمہیﷺ رحمت
جہاں کا حسن تم سے ہے حقیقت میں حسیں تمﷺ ہو
ازل میں بھی ابد میں بھی امامت تیراﷺ حق ٹھہرا
امام الآخریں تم ﷺ ہو امام الاولیں تمﷺ ہو
*** ایم اکرام الحق ***
#افشاں سحر
0 تبصرے
if you want to ask something feel free to ask.