[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
آپﷺ جیسا ہے کب بنا کوئی
ایسا دوجا ہے کب ملا کوئی
مجھ پہ احسان ہے کہ امتی ہوں
آپﷺ جیسا ہے کب ہوا کوئی
اپنے آقاﷺ کی بس رضا چاہوں
گر ہے مالک سے اب دعا کوئی
آپﷺ کر دیں نظر عنایت اب
مجھ سا آقاﷺ نہیں برا کوئی
سوز عالم سمیٹ کر آقا ﷺ
آپﷺ جیسا نہیں جیا کوئی
سارے عالم کی رہنمائی کا
فرض کرتا ہے یوں ادا کوئی
سارے کونین کو دلا کر حق
راز ہستی ہے پا گیا کوئی
* ایم اکرام الحق * 10 مئی 2020
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
دنیا پرستی کی ندامت کے ہٹا کے رنگ
آقا ﷺ کرم کرنا غلامی کے سجا کے رنگ
روشن خدا کی شان سے ہوئی ہے کائنات
آقا ﷺ نے دنیا کو دکھائے سب خدا کے رنگ
سرکارﷺ کے اعزاز میں دنیا یہ سب بنی ہے
سرکارﷺ کی خاطر بنائے سب عطا کے رنگ
مالک دعا ہے بس یہی جیون یہ میرا گزرے
آقاﷺ کی سب گلیوں کے اس دل میں بسا کے رنگ
گفتار کی کردار کی عظمت ہے بے مثال
برہان ہیں مالک سے آقا ﷺ کی وفا کے رنگ
عالم بنایا آپ ﷺ نے ایسا ہی شاندار
دنیا ہماری جنت بنائی سب دکھا کے رنگ
حق انتہا کا منفرد آقا ﷺ نے کیا ادا ہے
کونین میں سب کی ہدایت کے بنا کے رنگ
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** مدینہ مدینہ ***
مسافر مدینے سے آنے بہت ہیں
یہ بازار گلیاں سجانے بہت ہیں
خدا کی خصوصی عنایت یہاں پر
مدینے کے حق میں زمانے بہت ہیں
امانت دیانت صداقت شجاعت
یہ حق سچ کے رستے سہانے بہت ہیں
ہے عالم پہ غالب وہاں کی کہانی
مدینے کے قصے سنانے بہت ہیں
سبھی کو نوازیں مدینے کے آقا
ہمیں تو وہاں کے خزانے بہت ہیں
جو چاہے کرے حکم صادر یہ دنیا
یہ باطل کے بت اب گرانے بہت ہیں
جہانوں میں حق کا بتانے کو لوگو
مدینے کے سارے فسانے بہت ہیں
*** ایم اکرام الحق *** 02 جون 2020
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *نعت رسولﷺ*
درس توحید زمانے کو پڑھانے آئے
سارے کونین کو آداب سکھانے آئے
میرے آقاﷺ نے سکھائی ہے خدا کی چاہت
شرک کے سارے بتوں کو وہﷺ گرانے آئے
ہر زمانے پہ کرم خاص ہے سب آقاﷺ کا
رات دن آپﷺ کی آمد سے سہانے آئے
سب اجالے یہاں سرکارﷺ کے صدقے پھیلے
سارے عالم کو ہی روشن وہﷺ بنانے آئے
آپ ﷺ آئے تو جہانوں نے ہدایت پائی
آپ ﷺ آئے تو ہدایت کے زمانے آیے
بزم کونین ہے آقاﷺ کی بدولت مہکی
بزم ہستی کو وہﷺ گلزار بنانے آئے
سب خرابی تھی فسادات تھے ظلمت تھی حق
اس جہالت میں وہﷺ انصاف دلانے آئے
*ایم اکرام الحق* 11 جون 2020
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *نعت پاک ﷺ*
روگ دنیا مٹا دیا ہم نے
دل مدینہ بنا دیا ہم نے
جب سے آقا کے ہوگئے شیدا
درد دنیا بھلا دیا ہم نے
جو ارادہ تھا دیں کے دشمن کا
خاک میں سب ملا دیا ہم نے
جب تھا آمد حضور کا امکاں
راہ میں سب بچھا دیا ہم نے
آپﷺ پر ہم درود پڑھتے ہیں
دل کا آنگن سجا دیا ہم نے
جام دنیا سے گر ہوا گھائل
دل کو زمزم پلا دیا ہم نے
مال عبرت تھا جو کمایا حق
سب ہی آقاﷺ لٹا دیا ہم نے
*ایم اکرام الحق* 10 جون 2020
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *نعت پاک ﷺ*
دائم جو غلامی کا یہ فیضان کرم ہے
سرکار ﷺ کے احسان کا باران کرم ہے
آقاﷺ نے عطا کی جو غلاموں کو ہدایت
ہر دور کے انسان پہ دیوان کرم ہے
امت کو ہے آقاﷺ کی شفاعت کا سہارا
آقاﷺ کی یہی شان تو شایان کرم ہے
کونین میں ہر آن ہے آقاﷺ کی حکومت
آقا ﷺ کا ہی فرمان تو فرمان کرم ہے
آقاﷺ نے سکھائی ہے جو لوگوں سے محبت
سارے ہی رسولوں کا یہ عنوان کرم ہے
پاتے ہیں سہارے جو طریقت کے ہمیشہ
آقاﷺ کی شریعت کا یہ احسان کرم ہے
ہم کو جو عطا کی ہے غلامی کی سند حق
آقاﷺ کا یہ احسان تو سلطان کرم ہے
*ایم اکرام الحق* 27 جون 2020
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
آقاﷺ میری الجھنیں سلجھائیں گے
میرے گھر تشریف آقاﷺ لائیں گے
روز محشر جب کرم فرمائیں گے
رحمتیں بخشش کی تب برسائیں گے
قبر میں دیدار بھی ہوگا عطا
میرے آقاﷺ مجھ کو نہ ٹھکرائیں گے
کب شفاعت سے نوازیں گے مجھے
دیکھتے ہیں کب تلک تڑپائیں گے
ایک دن توقیر میں بھی پاٶں گا
در پہ آقاﷺ مجھ کو بھی بلوائیں گے
طوق اپنی وہ ﷺ غلامی کا مجھے
منتظر ہوں کب تلک پہنائیں گے
جو ہیں آقاﷺ کے سبھی گستاخ حق
ٹھوکریں وہ در بدر کی کھائیں گے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاکﷺ ***
آقاﷺ کی ساری دنیا آقا کی سب خدائی
آقاﷺ کی شان افضل کے سب کے سب فدائی
ان سب کی رفعتوں کو میرا سلام کہنا
جس جس نے بھی ہے پائی سرکارﷺ تک رسائی
کیسے کہوں نہیں ہے اوقات اب ہماری
آقاﷺ کی جب غلامی کی ہم نے شان پائی
آقاﷺ کے در سے رکھتے ہیں وہ امید ساری
آقاﷺ قبول کرنا اپنی یہ سب گدائی
اس شخص کے قلم کو عالم نے دی سلامی
لکھنا حضورﷺ کی ہے جس کو بھی نعت آئی
جو بات بھی نکالوں آقاﷺ کی شان میں ہو
آقاﷺ کی شان میں ہو میری یہ لب کشائی
آقاﷺ کی سب محبت ہے حق کی پارسائی
دل میں اتر چکی ہے آقاﷺ کی دلربائی
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
ہے اعلیٰ سے اعلیٰ سعادت ہماری
کریں گر وہ ﷺ منظور طاعت ہماری
محبت ہے آقا ﷺ کی اپنا عقیدہ
غلامی ہے آقا ﷺ کی طاقت ہماری
ہماری ہو اعلیٰ عقیدت انھیں ﷺ سے
کہ بن جائے ایسی ہی عادت ہماری
غلاموں کے گھر پر ہیں تشریف لاتے
انہیں ﷺ کھیچ لائے عقیدت ہماری
ہیں ہم شاد رہتے غلامی میں ان ﷺ کی
اطاعت انھیں ﷺ کی ہے راحت ہماری
زمیں آسماں سب ہیں انﷺ کی بدولت
غلامی ہے ان ﷺ کی شریعت ہماری
انہیں ﷺ کی بدولت ہے انصاف بھی حق
انہیں ﷺ کی ہے نسبت عدالت ہماری
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:45 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبول ﷺ ***
مدینے کو زمانے سے جدا رکھا ہوا تھا
نبیﷺ پر سب غلاموں کو فدا رکھا ہوا تھا
چراغاں آپﷺ کے در سے بنا رکھا ہوا تھا
دیا سارے افق پر ہی جلا رکھا ہوا تھا
معطر تھیں عقیدت سے مدینے کی فضائیں
سبھی گلشن محبت سے سجا رکھا ہوا تھا
اجالا ہی اجالا تھا مدینے کی فضا پر
خدا نے آپﷺ کا در جب کھلا رکھا ہوا تھا
وضو کا ایک قطرہ بھی نہ گرتا تھا زمیں پر
علم ایسے عقیدت کا اٹھا رکھا ہوا تھا
زمیں پر جب تلک باقی غلاموں کا نشاں تھا
لبالب رحمتوں کا در بھی وا رکھا ہوا تھا
فلک پر حق چراغاں تھا زمیں پر تھا اجالا
نبیﷺ کی شان کو بالا سدا رکھا ہوا تھا
*** ایم اکرام الحق ***
0 تبصرے
if you want to ask something feel free to ask.