گلزار صاحب کا یوم پیدائش
گلزار
شام سے آنکھ میں نمی سی ہے آج پھر آپ کی کمی سی ہےدفن کر دو ہمیں کہ سانس آئے نبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے کون پتھرا گیا ہے آنکھوں میں برف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر عادت اس کی بھی آدمی سی ہے آئیے راستے الگ کر لیں یہ ضرورت بھی باہم سی ہے
شاعر،افسانہ نگار،گیت کار،فلم اسکرپٹ رائٹر،ڈراما نویس،پروڈیوسر،مکالمہ نگار،ہدایت کار،دانشور،عاشق اور اپنے ہر میدان عمل میں اپنی انفرادیت اور جدّت طرازی کے لئے مشہور گلزار کی شخصیت عجوبہ روزگار ہے۔ان کا فن ،خواہ وہ نظم میں ہو یا نثر میں،دراصل زندگی کے مشاہدات کو شاعرانہ احساس کی پلکوں سے چن کر،انھیں حرف و صوت کا جامہ پہنانے کا طلسماتی عمل ہے۔ہندوستانی سنیماکے سب سے بڑے "دادا صاحب پھالکےایوارڈ"،ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ ،گریمی ایوارڈ،21 مرتبہ فلم فیر ایوارڈ،قومی یکجہتی کے اندرا گاندھی ایوارڈ ، ادب کے لئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے سویلین خطاب پدم بھوشن سے نوازے جا چکے گلزار خود کو ادیب و شاعر کی حیثیت سے تسلیم کیا جانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ان کو معلوم ہے کہ کاغذ پر پختہ روشنائی سے چھپے لفظ کی عمر سلولائ…