نیو یارک میں مقیم شاعراکرام الحق کا تعارف اور کلام
سوال نمبر ا-آپ کا پورا نام کیا ہے؟ملک اکرام الحق سوال نمبر2- آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟میرا تعلق گجرات شہر پنجاب پاکستان سے ہے ۔ البتہ آجکل نیویارک میں مقیم ہوں ۔سوال نمبر 3- آپ کی تعلیمی قابلیت؟ایم فل اردو ہوں ۔۔سوال نمبر4- آپ کو شاعری کا شوق کب ہوا؟سکول کے زمانے سے ہی شعر کہنے کا شوق تھا ۔سوال نمبر 5-شاعری میں آپ کے استاد کون ہیں؟باقاعدہ استاد تو کوئی نہیں ہیں البتہ آغاز میں کچھ اساتذہ کرام نے کافی رہنمائی کی جیسے پروفیسر منیر الحق کعبی ، محترمہ نور العین عینی ، پروفیسر شیراز ساغر وغیرہسوال نمبر 6-کون سے شاعر کو پسند کرتے ہیں؟مرزا غالب سے بہت متاثر ہوں ۔شرح غالب کا مطالعہ بہت ذوق و شوق سے کیا ۔ سوال نمبر 7۔اور کیوں پسند کرتے ہیں؟میرے نزدیک اردو شاعری کی تاریخ میں مرزا غالب سے بڑا شاعر کوئی نہیں ہے ۔ اردو شاعری کو جدید رجحانات سے متعارف کروایا ۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب کی شخصیت اور فن کثیر …