نکاح ثانی از سجاد حیدر یلدرم

نکاح ثانی از سجادحیدر یلدرم

سجاد حیدر یلدرم  نے اپنے افسانے نکاح ثانی میں ایک ایسے خاوند کی کہانی بیان کی ہے جو اچھی اور نیک بیوی میسر ہونے کے باوجود ایک بیسوا کے چکر میں آ کر اس کے دام فریب کا شکار ہو جاتا ہےوہ مرد اپنا اچھا خاصہ بسا بسایا گھر چھوڑ کر بیسوا کے پیچھے لگ جاتا ہے منکوحہ بیوی کئی کئی راتوں اپنے خاوند کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہے اگرچہ وہ اپنے خاوند کے کردار کو طشت از بام نہیں کرنا چاہتی لیکن ایک روز ایک گمنام خط اس کا بھید  کھول دیتا ہے اس خط پر بیسوا کے بارے میں مکمل اطلاعات بہم پہنچائی جاتی ہےاور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کب بیسوا کے گھر پر موجود ہوتا ہے اس نشاندہی پر یہ منکوحہ عورت اس طوائف کے ہاں پہنچتی ہے اور اس سے رحم کی درخواست کرتی ہے اور اپنے خاوند کی واپسی کی التجا کرتی ہے بیسوا کو اس بات پر متاثر تو کر دیتی ہے لیکن فاحشہ پن اس کے فیصلے کی راہ میں حائل ہوتا ہے بلاآخر منکوحہ بیوی کی آہ و بکا رنگ  لاتی ہے اس کا مرد جو کہ اس وقت اس بیسوا کے کوٹھے پر سویا ہوتا ہے اپنی اصل بیوی کی آواز سن کر چونک کر دروازے پر آتا ہے اور دونوں کی کیفیات کا بغور مطالعہ کرتا ہے سچ اور جھوٹ سفید اور سیاہ مستقل اور عارضی محبت اور تجارت محبت اور دکان داری میں فرق محسوس کرتا ہےباعصمت عورت کے چہرے پر شادابی اور جسم فروش بدکردار عورت کے منہ پر لعنت دیکھ کر وہ اس بیسوا سےمتنفر ہو جاتا ہے اور بے ساختہ اپنی بیوی سے مخاطب ہو کر کہتا ہے میری خطاؤں کو معاف کرو میں تمہیں چاہتا ہوں میں صرف تمہارا ہوں اور تمہارا ہو کر رہوں گا سید سجاد حیدر یلدرم اپنے دور کے بہترین  افسانہ نگار تھے وہ اعلی درجے کے صاحب طرز  ادیب  مزاح نگاری میں اپنا جواب خود تھے انسانی نفسیات کی نہایت عمدہ عکاسی کرتے تھے اس پر اہل زبان ہونے کے ساتھ ساتھ زبان بھی تھے آپ کا کلام نہایت سادہ  زود فہم اور اثر انگیز تھآپ کے افسانے آج کی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں اور  موجودہ معاشرتی مسائل کی آئینہ داری کرتے ہیں سجاد حیدر یلدرم کی خیالستان انداز تحریر اور اسلوب بیان کی گوناگوں خوبیوں سے مزین ہےاور اس کے ساتھ لطیف جذبات نازک شاعرانہ خیالات اور ظرافت کے شگفتہ مضامین کا مجموعہ ہے مصنف نے ہر موضوع کے مطابق مختلف مضامین کا موزوں طرز  بیان اختیار کیا ہے جس کی اشاعت کی وجہ سے اردو ادب میں ایک نہایت حسین و دلکش انداز پیدا ہوا ہے یہ یلدرم صاحب کے افسانے پڑھنے سے قاری اپنے آپ میں گم ہو جاتا ہے اس پر وارفتگی کی سی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اس لحاظ سے سجاد حیدر یلدرم کو اردو زبان کا کامیاب ترین افسانہ نگار قرار دیا جاسکتا ہے۔

افشاں



تبصرے


  1. بہت خوبصورت الفاظ میں تجزیہ کیا ہے اتنے بڑے اور با کمال افسانہ نگار کے افسانے کا، بہت خووووب جی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

if you want to ask something feel free to ask.

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نوجوان مصنفہ مہر یکتا کا تعارف

خیر الدین اعظم کا تعارف اور شاعری

نوجوان نسل کے شاعر عبدالمنان صمدی