اردو لیکچرر ٹیسٹ کے سوالات

 



پنجاب پبلک سروس کمیشن اردو لیکچرار پیپر 2015

سوال نمبر 1: ایک شاخ زعفران کی ترکیب اردو میں کن معنوں میں مستعمل ہے؟

جواب : ہنستا مسکراتا

سوال نمبر2 :و پانی بھرنا محاورہ ہے اس کا مفہوم بتائے

جواب: غلامی کرنا

سوال نمبر 3: قارورہ ملنا:

جواب: گہرا ربط ہونا

سوال نمبر4 :آگے ناتھ نہ پیچھے پگا عام ضرب المثل ہیں اس کا مفہوم کیا ہے

جواب: لاوارث

سوال نمبر 5: فاختہ اڑانا محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے

جواب: مزے اڑانا

سوال نمبر 6: جون پور کا قاضی ضرب المثل ہے اس سے کیا مراد لیا جاتا ہے؟

جواب:  بیوقوف، احمق

سوال نمبر 7: میزان کس کی تخلیق ہے؟

جواب :فیض احمد فیض

سوال نمبر 8 :اندھا کباڑی نظم کس شاعر کی ہے؟

جواب:  گماں کا ممکن ہونا (ن _م _راشد)

سوال نمبر 9: فیض کا پہلا مجموعہ کلام:

جواب : نقش فریادی

سوال نمبر10 :حالی کا سال وصال

جواب :1914

سوال نمبر 11: علامہ اقبال کی معروف نظم ساقی نامہ جو ان کی پوری شاعری کام حاصل ہے کس ہیئت میں لکھی گئی ہے؟

جواب : مثنوی

سوال نمبر 12: جوئے معنی سجاد باقر رضوی کی کتاب ہے اس کا دیباچہ کس نے لکھا؟

جواب : ڈاکٹر محمد خالد

سوال نمبر 13: خسرہ مشہور نظم اقبال کی کس مجموعہ کلام میں  ہے؟

جواب: بال جبریل

سوال نمبر 14 :مسجد قرطبہ علامہ اقبال کی شاہکار نظم ہے یہ ان کے کس مجموعے میں شامل ہے؟

جواب : بال جبریل

سوال نمبر 15: حاجی بغلول کس کا تخلیقی کردار ہے؟

جواب : منشی سجاد حسین

سوال نمبر 16: بے نقط شاعری سے کیا مراد ہے؟

جواب: جس میں نقطہ نہ آئے

سوال نمبر17: خوشی محمد ناظر کا مجموعہ کلام کونسا ہے؟

جواب : نغمہ فردوس

سوال نمبر 18: 1268 ہجری کس مشہور ادبی شخصیت کا سال وصال ہے؟

جواب: مومن خان مومن

سوال نمبر 19 انیس حالی کا مقدمہ شعر و شاعری کس سال میں شائع ہوا؟

جواب :1893 

سوال نمبر 20 : رسیدی ٹکٹ کس کی تصنیف ہے؟

جواب: امرتا پریتم

سوال نمبر 21 :جستجو کے مصنف کا نام بتائیے؟

جواب : انتظار حسین

سوال نمبر22:  خس و خاشاک زمانے کس کا مشہور ناول ہے ؟

جواب :مستنصر حسین تارڑ

سوال نمبر 23:  کلیات حسرت میں کتنے دواوین ہیں؟

جواب :تیرہ

سوال نمبر  24: فرہنگ آصفیہ کس شخصیت کی مشہور لغت ہے؟

جواب :سید احمد دہلوی

سوال نمبر25 :شعر شور انگیز کس کی تخلیق ہے؟

جواب: شمس الرحمان فاروقی

سوال نمبر 26 : یک شنبہ کون سا دن ہے؟

جواب: اتوار 

سوال نمبر 27:  کلیات میر کس نے مرتب کی؟

جواب : جمیل جالبی

سوال نمبر 28 حسین, زمرد٫ شیخ علی وجودی کس ناول کا مشہور کردار ہیں؟

جواب: فردوس بریں

سوال نمبر29 : اردو ادب میں معاملہ بندی کی اصطلاح سے منسوب کی جاتی ہے؟

جواب: مومن خان مومن

سوال نمبر 30 : علامہ اقبال کی مشہور نظم مسجد قرطبہ کس ہیئت میں ہے؟

جواب : ترکیب بند

سوال نمبر 31 : نظم پنواڑی کس شاعر کی تخلیق ہے؟

جواب :مجید امجد

سوال نمبر 32: سر وادی سینا کس کی تخلیق ہے؟

جواب :فیض احمد فیض

سوال نمبر33:اودھ پنچ اخبار کس شہر سے شائع ہوتا تھا ؟

جواب: لکھنئو

سوال نمبر 34: گڈریا اشفاق احمد کی مشہور کتاب ہے اس کی صنف کیا ہے؟

جواب: افسانہ

سوال نمبر35: طوائف کے موضوع پر اردو میں پہلا معروف ناول کون سا ہے؟

جواب: امراؤ جان ادا

سوال نمبر 36 میر انیس اور مرزا دبیر نےمرثیہ لکھنے کے لیے کون سی ہیئت نظم کو استعمال کیا ہے؟

جواب : مسدس

سوال نمبر37 : بوئے گل لے گئی بیرون چمن راز چمن

              کیا قیامت ہے کہ خود پھول ہیں غمّازِ چمن

             (اقبال)

اس شعر میں کتنے ا ستعارے ہیں؟

جواب : دو

سوال نمبر 38 : رند خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو

                        تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو

اس شعر میں کونسی صنف آئی ہے؟

جواب: تضاد

سوال نمبر 39 : فلاحت میں بے مثل و یکتا ہوئے وہ

                            سیاحت میں مشہورِ دنیا ہوئے وہ

فلاحت کا مفہوم کیا ہے؟

جواب: کھیتی باڑی

سوال نمبر40: لفظ معترضہ یا جملہ معترضہ کے دونوں طرف لگاتے ہیں؟

جواب :قو سین

سوال نمبر 41: اصناف نظم میں پتا کتنے شعروں پر مشتمل ہوتا ہے؟

جواب: تعداد پر پابندی نہیں

سوال نمبر 42 :آقائے اردو کس شخصیت کو کہا جاتا ہے؟

جواب :محمد حسین آزاد

سوال نمبر 43؟  اردو میں رئیس الاحرار کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟

جواب: مولانا محمد علی جوہر ہر

سوال  نمبر 44 :فراق گورکھپوری کا اصل نام کیا تھا؟

جواب: رگھو پتی سہائے

سوال نمبر45 ن _م_ راشد کا پہلا مجموعہ کلام کا کیا نام تھا؟

جواب :ماوراء

سوال نمبر46: حیات سعدی کس سال شائع ہوئی؟

جواب: 1883

سوال نمبر 47:  عود ہندی غالب کے خطوط کا مجموعہ ہے اس زبان میں لکھے گئے؟

جواب: اردو

سوال نمبر48: قصیدے میں گریز سے پہلے کونسا فنی عنصر لایا جاتا ہے ؟

جواب : تشبیب

سوال نمبر 49: اس سر کوہ آدم سے تا کوہ بیضا

                       جہاں جاؤ گے کھوج پاؤ گے ان کا

کوہ آدم کہاں واقع ہے؟

جواب :سری لنکا

سوال نمبر 50 :اس سوال نمبر 49 کے حوالے سے بتائیے کہ کوہ بیضا کس ملک کا پہاڑ ہے؟

جواب: ہسپانیا ( اسپین)

سوال نمبر 51 :پیاسی جو تھی سپاہ خدا تین رات کی

        ساحل سے سر پٹکتی تھیں موجیں فرات کی کی

اس شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

جواب : ایہام

سوال نمبر 52:زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھ

                 جوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی

اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟

جواب: لف و نشر

سوال نمبر 53: من کہ ایک دھوبی کاغذی گھاٹ پر، جھینگر کا جنازہ ،گلاب تمہارا کیکر ہمارا ،چھڑکاؤ کی گاڑی ،دیا سلائی انشائیوں سے کون سے نثر نگار کی شخصیت ذہن میں آتی ہے؟

جواب: خواجہ حسن نظامی

سوال نمبر54: بسلامت روی کرنل محمد خان کی کتاب کس صنف میں ہے؟

جواب: سفرنامہ

سوال نمبر55:  انجمن پنجاب کے روح رواں کون تھے؟

جواب :محمد حسین آزاد

سوال نمبر 56: پھوٹا جو سینہ شب تار الست سے

                    اس نور اولین کا اجالا تمہیں تو ہو

بتائے اس شعر کا تعلق کس صنف سخن سے ہے؟

جواب: نعت

سوال نمبر 57 : غزل کو نیم وحشی صنف کس اردو نقاد نے کہا ہے؟

جواب: کلیم الدین احمد

سوال نمبر 58 :پطرس بخاری کس زبان کے استاد تھے؟

جواب :انگریزی

سوال نمبر59: کلام میں باطنی کیفیات کے اظہار کو کہتے ہیں؟

جواب: داخلیت

سوال نمبر60: شاعری میں سوقیانہ٫ فرسودہ٫ پشت اور پامال الفاظ کا استعمال شعری اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟

جواب: ابتذال

سوال نمبر 61:نظم و نثر میں نہ مانوس اور اجنبی الفاظ و تراکیب کا استعمال اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟

جواب: غرابت

سوال نمبر 62 : میری قدر کر اے زمین سخن

                     کہ میں نے تجھے آسمان کر دیا

یہ  کسے زیب دیتی ہے؟

جواب: میر انیس


https://www.pakurdublog2020.com/2020/09/blog-post_19.html




تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

if you want to ask something feel free to ask.

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نوجوان نسل کے شاعر عبدالمنان صمدی

pkistan ka tehetrwan yom e azadi or hum

پردیس میں مقیم پاکستانی شعراء کا تعارف اور کلام